نوابزادہ ریاض شہید کی قربانی بلوچ قوم کیلئے مشعل راہ ہے ، غلام نبی مری

  • October 25, 2018, 12:20 am
  • National News
  • 64 Views

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل ‘ غلام نبی مری ‘ سردار حق نواز بزدار ‘ حمید ساجنا ‘ میر خورشید جمالدینی ‘ عبدالحمید ایڈووکیٹ ‘حمل بلوچ ‘ حاجی وزیر کان مینگل ‘ میر نذیر احمد کھوسہ ‘ عبدالغفور مینگل ‘ ملک عبدالرحمان خواجہ خیل ‘ میر یعقوب بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں پارٹی کے شہید رہنماء نوابزادہ ریاض خان زہری کی 25اکتوبر کو 9ویں برسی کے موقع پر جدوجہد قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ شہداء کے خاندان ہیں جنہوں نے ایوبی آمریت کے دور میں بلوچ قوم کے قومی حقوق کی خاطر اور بلوچستان کی حفاظت کیلئے سرخم تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی سے دریغ نہیں کیا شہید نواب نوروز خان اور ان کے فرزندتھی پھانسی کے پھندے کو قبول کر کے قومی تحریک کیلئے ہمیشہ امر ہوگئے اور وہ مقام پید اکیا جسے رہتی دنیا تک صرف بلوچ قوم نہیں بلکہ دنیا کی محکوم اور مظلوم قوموں کی جدوجہد کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے بلوچستان کی قومی جہد شہداء کے عظیم قربانیوں کی بدولت قائم ودائم ہے اور ان کے ناقابل فراموش اور غیر متزلز ثابت قدمی مستقل مزاجی کے ساتھ قومی تحریک سے وابستگی کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے جن قوموں نے اپنے قومی شہداء قومی ہیروز ‘ تاریخ ‘ تہذیب ‘ تمدن ‘ سرزمین اور تشخص کی قدر نہیں کی یا فراموش کیا آج وہ قومیں اپنی سرزمین سے بے خل اور قومی وجود کو کھو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی وہ قومی سیاسی جمہوری حقیقی نیشنلزم کی فکر اور فلسفے والی جماعت ہے جس نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے سیاسی ‘ معاشی ‘ معاشرتی اور بنیادی انسانی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی اور اس کی پاداش میں پارٹی کے نئے سیاسی کارکنوں کو قتل و غارت گری ‘ ٹارگٹ کلنگ ‘ ظلم و ناانصافیوں کا نشانہ بنایا گیا لیکن تاریخ گواہ ہے پارٹی کبھی سیاسی اور جمہوری انداز میں قومی جدوجہد کو آگے بڑھانے کی اصولی سیاست سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹی یہی وجہ ہے کہ یہاں کے باشعور عوام پارٹی کی اصولی موقف نظریاتی سیاست پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں بی این پی کو نجات دہندہ جماعت سمجھتے ہیں انہوں نے پارٹی کے کارکنوں ا وربلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہید نوابزادہ ریاض احمد زہری کی برسی کے موقع پر ان کی ناقابل فراموش جدوجہد اور خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عملی بنیادوں پر قومی تحریک سے وابستہ ہو کر سرزمین اور قومی تشخص کے تحفظ کی جدوجہد میں بی این پی کا ساتھ دیں ۔