حاجی میر محمد خان لہڑی اور سردار عبدالرحمان کھیتران کی فائرنگ سے زخمی بچوں کی عیادت

  • October 25, 2018, 12:20 am
  • National News
  • 77 Views

کو ئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے تعلیم حاجی میر محمد خان لہڑی اور صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے بدھ کی رات کوئٹہ سول ہسپتال جاکر کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں سکول پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی زخمی ہونے والے بچوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔