بلوچستان میں رول آف لاء کے حوالے سے کام کا آغاز کردیاگیا ، سیزرگوڈیس

  • October 25, 2018, 12:20 am
  • National News
  • 87 Views

کوئٹہ (خ ن ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگ کنٹرول (UNODC)کے نمائندے سیزرگوڈیس ، رول آف کوآرڈینیٹر طارق کھوسہ ، ایڈوائیزر کریمنل جسٹس (JOUHIDAMAVE )جوہدہ نے کہا ہے کہ رول آف لاء4 کے حوالے سے بلوچستان پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے تمام دستاویزات مکمل کرکے اس پر کام کا آغاز کردیا ہے پانچ سالہ منصوبے کے دوران ایڈوائزری کمیٹی کام کریگی جس میں تین ماہ بعد تمام اداروں کے نمائندے اس میں موجود ہوں گے اور 6 ماہ بعد منعقدہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ صدارت کریں گے مذکورہ کمیٹی خواتین کو ملازمت سمیت اقلیتوں اور بچوں کے حقوق سمیت دیگر امور کے حوالے سے کام کریگی جس کو صوبائی اور وفاقی حکومت وسائل فراہم کریگی اس کیلئے پی ایس ڈی پی میں فنڈ مختص کردیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ ، ایڈیشنل آئی جی بلوچستان چوہدری منظور سرور ، ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، ایڈیشنل آئی جی پولیس جہانزیب خان جوگیزئی ، توصیف ملک پروگرام آفیسر ، پروگرام منیجر وقاص شاہ ، ٹریننگ منیجمنٹ آفیسر آفتاب شعیب ، پروگرام آفیسر رضوان اللہ خان سمیت دیگر کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ گزشتہ 2 سال سے ملک بھر میں رول آف لاء4 کے حوالے سے اس منصوبے پر کام جاری تھا جس کے بعد بلوچستان حکومت نے اس پانچ سالہ منصوبے کو صوبے میں سب سے پہلے اپنانے کیلئے اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز جو رول آف لاء4 کے حوالے سے شامل ہیں ان میں پولیس ، لیویز ، جوڈیشری ، سول سوسائٹی ، بار ایسوسی ایشن ، میڈیا وغیرہ کے نمائندے شامل ہوں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے پاکستان کے دیگر صوبوں سے پہلے اس پر کام کاآغاز کرنے پر دلچسپی ظاہر کی ہے اور مذکورہ ایڈوائزری کمیٹی جس میں تمام اسٹیک ہولڈر کے نمائندے موجود ہوں گے کی تین ماہ بعد میٹنگ ہوگی اور 6 ماہ بعد ہونے والی میٹنگ کی صدارت وزیر اعلیٰ بلوچستان کریں گے اور تمام مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اس حوالے سے پانچ سالہ منصوبے کیلئے پی ایس ڈی پی میں رقم مختص کردی گئی ہے اگر صوبائی حکومت وسائل فراہم نہیں کریگی تو وفاقی حکومت سے رجوع کرکے وسائل حاصل کئے جائیں گے اور ڈونرز سے حکومت کے تعاون سے وسائل کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے بلوچستان حکومت اس منصوبے پر پہل کرنے میں پہلے نمبر پر ہے اب سندھ حکومت نے بھی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کام کا آغاز کیا ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے تعاون سے روڈ میپ میں سہولت حاصل کر کے معاملات کو بہتر بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کیلئے اب اس پر سنجیدگی سے کام کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں اب مرحلہ آگیا ہے کہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کرے کیونکہ کئی ماہ سے جاری کام کو اب باقاعدگی سے شروع کر کے اس پر ایکشن لے کر عملدرآمد کرنا ہے اور بلوچستان دوسرے صوبوں سے بازی لے گیا ہے اور دوسرے صوبے بھی خالصتاً اس کو دیکھیں گے جو ان کیلئے ایک مثال ہوگا بلوچستان حکومت کا فیصلہ ہے کہ رول آف لاء4 کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس لئے تمام اسٹیک ہولڈر اس کے سٹریکچر کو مضبوط بنانے کیلئے کام کررہے ہیں تاکہ اس کی سروس ڈیلیوری ، ریفارمز ، یونٹ ، کنسلٹنٹ ایڈوائیزر مکمل کئے جاسکے انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان سے بھی اس سلسلے میں ہماری ملاقات ہوئی ہے کیونکہ وہ ریٹائرڈ چیف جسٹس ہے اور بلوچستان سے تعلق رکھتے ہے اور معاملات سے بخوبی آگاہ ہے وہ وفاق کے نمائندے ہے اور انہوں نے وفاقی حکومت سے اس حوالے سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے سیف سٹی منصوبے ، سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کے حوالے سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کے حوالے سے ایس او پی تیار کرلی گئی ہے اس سے خواتین کو ملازمت کے حوالے سے اقلیتوں کے حقوق اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے بھی کام کیا جائے گا. اس موقع پر آ ی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے اس سلسلے میں مزید ھر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا.