کوئٹہ ،نجی اسکول پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج ،پولیس

  • October 25, 2018, 12:21 am
  • National News
  • 121 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں اسکول پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف ائیر پورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں پرائیویٹ اسکول پر فائرنگ کا مقدمہ اسکول پرنسپل کی مدعیت میں ائیر پورٹ تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف اقدام قتل ، نقصان رسانی اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا یاد رہے کہ اسکول پر فائرنگ کے نتیجے میں 4طالب علم زخمی ہوگئے تھے