بزدل دہشتگردوں کا ایک اور حملہ

  • October 25, 2018, 11:19 am
  • Breaking News
  • 406 Views

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں بزدل دہشت گردوں کا ایک اور وار، نواں کلی میں فائرنگ سے پولیس تھانہ بروری کا ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نواں کلی میں بروری پولیس تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل موسی موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا کہ قبرستان کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کر دی، جس کے باعث ہیڈ کانسٹیبل محمد موسیٰ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
یاد رہے گزشتہ روز نجی سکول پر دستی بم کا حملہ بھی کیا گیا تھا جس میں چار بچے زخمی ہوئے تھے،
گزشتہ رات سریاب کے علاقے سے ایک دستی بم برآمد کیا گیا تھا جسے بم ڈسپوزل کے اہکاروں نے ناکارہ بنا دیا گیا۔ دہشت گردی کی نئی لہر سے لوگوں میں شدید خوف و حراس پایا جاتا ہے۔