ملک کی سلامتی و ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے ،جے یوآئی

  • October 26, 2018, 10:31 pm
  • National News
  • 147 Views

کوئٹہ( ویب ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سنیٹر مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی و ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے بین الاقوامی دباؤ میں آنے کی ضرورت ہر گز نہیں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا وطیرہ کہ وہ مشکلات میں ڈال کر اپنے شرائط منو الیتے ہیں ایٹمی پروگرام کو ترک کرنے یا ختم نبوت کے قانوں میں ترمیم کے بد لے بین لاقوامی مالیاتی امداد ہر گز قبول نہیں جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے خطاب و مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کی قانون ملک کی دفاع کے لئے ضروری ایٹمی پروگرام کی تحفظ کریگی حکمران اس بارے میں اپنے مشکوک پوزیشن کی وضاحت کریں جمعیت علماء اسلام نے اس حکومت کے جس قسم کی خدشات کا اظہار کیا تھا وہ طشت از بام ہونے جارہے ہیں لیکن ہم ان سازشوں کو کامیاب ہر گز ہونے نہیں دیں اپوزیشن کی جماعتیں ون ایجنڈے پر متفق ہوگئے ہیں 31 اکتوبر کا آل پارٹیز کانفرنس ملک میں ایک نئی اتحاد کے قیام کا نوید قوم کو سنائیگی پاکستان میں مضبوط معیشت کے تمام ذرائع قدرت نے رکھی ہے ان ذرائع کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے بین الاقوامی امداد قومی سلامتی متعین کردہ اہداف کے مقابلے میں ہر گز قابل قبول نہیں ہو سکتی پاکستان جمہوری ملک ہے اس کا مقصد ہے خارجہ پالیسی و معاہدوں کی تو ثیق پارلیمنٹ کریگی ہم جمہوریت کے آڑ میں کسی کو آمریت کے فیصلے نافذ کرنے نہیں دیں گے جمعیت علماء اسلام موجود مہنگائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کے ساتھ اس کھلی ناا نصافی کو مسترد کرتی ہے حکومت کو یاد دلاتی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ کئے جانے والوں وعدوں کی ایفا کرے بصورت دیگر اخلاقی جرئت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ناکامی کا اعتراف کرے انہوں نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی مجلس شوری ٰ اور مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس لاہور میں آج سے منعقد ہورہا ہے اس اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ملک کے داخلی صورت حال اور بیرونی پالیسیاں تشکیل دیگی اس اجلاس میں ملک بھر سے جمعیت علماء اسلام کے مجلس شوری ٰ اور مجلس عمومی کے ذی رایہ اراکین شرکت کریں گے اور اجلاس میں اپنے آرا سے جماعتی قیادت کو آگاہ کریں گے