سردار مسعود لونی نے حلقہ پی بی 5 دکی کے انتخابات کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

  • October 26, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 96 Views

کوئٹہ/اسلام آباد(این این آئی )سابق صوبائی وزیر سردار مسعود علی خان لونی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ پی بی 5 دکی کے انتخابات کالعدم ہونے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ،سپریم کورٹ نے کیس کوسماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو 29 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے نوٹسسز جاری کردیئے،کیس کی سماعت 29 اکتوبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوگی،دریں اثناء سردار مسعود لونی2018 جولائی میں ہونیوالے عام انتخابات میں حلقہ پی بی 5دکی سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑے تھے اور کامیاب ہوگئے بعد میں وہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ ) میں شمولیت اختیار کی تھی۔