وزیر داخلہ کی سرکاری ونجی سکولوں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت

  • October 26, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 50 Views

کوئٹہ (خ ن ) صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امور سیلم احمد کھوسہ نے گذشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں سکول پر فائرنگ کے واقعہ جس میں چار بچے زخمی ہوئے تھے کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف اقدامات کئے جائیں ۔