جام کمال نے سترہ سالہ یاسمین اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی غفلت کا نوٹس لے لیا

  • October 26, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 144 Views

کوئٹہ (این این آئی ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گذشتہ دنوں بلوچستان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں سترہ سالہ لڑکی یاسمین کی غلط سرجری اور ڈاکٹروں کی مبینہ لاپروائی وغفلت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی مکمل انکوائری کی جائے اور متعلقہ ڈاکٹروں کے خلاف غفلت کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ متاثرہ لڑکی کے خاندان سے فوری رابطہ کر کے ان کو بہتر علاج کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔