پاک بحریہ کی جاری جنگی مشق سی سپارک کے دوران امیر البحر کا ساحلی تنصیبات کا دورہ

  • October 26, 2018, 10:34 pm
  • National News
  • 37 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاک بحریہ کی جاری جنگی مشق سی سپارک کے دوران امیر البحر کا ساحلی تنصیبات کا دورہ اور میزائل فائرنگ کا مشاہدہ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر، تربت اور اورماڑہ میں آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کیادورے کے دوران ایڈمرل نے زمین سے فضا ء میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا مشاہدہ کیاپاک بحریہ کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں نے نہایت کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایاامیر البحر کو ساحلی تنصیبات کے دورے کے دوران مشق کی تازہ ترین صورتحال پر بریفننگ بھی دی گئیں چیف آف دی نیول اسٹاف نے اپنے دورے میں افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیاپاک بحریہ سی پیک سمیت پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔