احمد علی کوہزاد کی شہریت کی منسوخی غیر قانونی ہے ، ایچ ڈی پی

  • October 26, 2018, 10:35 pm
  • National News
  • 205 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں محکمہ داخلہ کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پیش کردہ رپورٹ جس میں پارٹی کے سکیرٹری جنرل اور پی بی 26 سے عوام کے منتخب نمائندہ کی شہریت کوغیر قانونی قرار دیا ،یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ نے DLCکی رپورٹ کو بنیاد بنا کر جو رپورٹ جمع کی ہے وہ ملکی شہریت کے قوانین کے سراسر خلاف اور سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ایک ایسا رپورٹ ہے جسکی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ،پارٹی کے سکیرٹری جنرل اور پی بی 26 سے منتخب نمائندئے کو اس ضمن میں DLC اور محکمہ داخلہ نے کسی طرح کی صفائی پیش کرنے اور اسے اپنے حق میں دستاویزی ثبوت کرنے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جو کہ کسی بھی شہر ی کاآئینی و قانونی استحقاق بنتاہے اس یک طرفہ اور جانبدارنہ فیصلے کے خلاف پارٹی اور اسکے سکیرٹری جنرل اپنا مکمل قانونی و آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سلسلے میں احمد علی کوہزاد آئینی پیٹشن جمع کرادی ہیں،بیان میں کہا گیا کہ آئین پاکستان کے شہریت سے متعلق1951کے سیکشن نمبر3 تحت ہر وہ شخص اس ملک کا شہری ہے جسکی پیدائش پاکستان کے کسے بھی علاقے میں ہوا ہو،یا اس کے آباواجداد میں سے کوئی بھی اس ملک میں پیدا ہواہو،جبکہ ایسے شہری کو تمام آئینی و قانونی حقوق بھی حاصل رہیں گے،محکمہ داخلہ کو ایسا کوئی اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی شہری کوغیر ملکی قراردیکراسکی شہریت منسوخ کریں جبکہ ایک ایسا شہری جسکی نہ دہری شہریت ہے اور نہ ہی اس شہر ی نے آئین و قانون کے خلاف کسی قسم کا کردارادا کیا ہو،احمد علی کوہزاد ہزاروں شہریوں کا منتخب نمائندہ اور پارٹی کا سکیرٹری جنرل ہے اسکی شہریت کی منسوخی ایک شہری اور عوام کے منتخب نمائندئے کی بنیادی شہری آئینی و قانونی حقوق سلب کرنے کے مترداف اقدام ہیں ،HDP اور کوئٹہ کے شہری احمد علی کوہزاد اور ہزاروں شہریوں کے نمائندئے کو انصاف دلانے کیلئے بھر پور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر قسم کے قانونی وآئینی اقدامات کریں گی۔