حکومت مالی بحران پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے ، صوبائی وزیر خزانہ

  • October 26, 2018, 10:35 pm
  • National News
  • 56 Views

کوئٹہ(خ ن )صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی سے جمعہ کے روز اسٹیشن کمانڈ ر بر یگیڈ ئیر مقبول احمداور کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر ظفر محمود نے ملاقات کی اس موقع پر سیکرٹری خزانہ نورالامین مینگل بھی موجود تھے ۔ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پرُ عزم طریقے سے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مصروف عمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبے کو درپیش مالی مشکلات کے باوجود صوبائی کا بینہ کفایت شعاری کے فلسفہ پر عمل پہرا ہوتے ہوئے ۔مالی مشکلات پر قابوں پانے کی کوشیش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کر پشن کی جڑیں مکمل طور پر ختم کرنے سے ہی ہم ملک کو ترقی کے معراج تک پہنچا سکیں گے ۔انہوں نے اس ضمن میں اسٹیشن کمانڈ کو بتایا کہ کوئٹہ کنٹو نمنٹ بورڈ ایریا بھی صوبائی درالحکومت کاایک حصہ ہے جس کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے نہ صرف کوشش کی جاتیں گی بلکہ وسائل کی فراہمی کے حوالے سے باہمی روابطہ کے ذریعے ان تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔اسٹیشن کمانڈ ر بر یگیڈ ئیر مقبول احمد نے صوبائی وزیر سے ملاقات کوخو ش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں شہر کی ترقی کے لئیے ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔