کرپشن کیسز سے متعلق 3ریفرنسز میں گواہان کے بیانات قلمبند ، جرح مکمل

  • October 26, 2018, 10:36 pm
  • National News
  • 137 Views

کوئٹہ (آئی این پی ) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منور احمد شاہوانی کے روبرو کرپشن سے متعلق دائر 3مختلف ریفرنسز میں 3گواہان استغاثہ کے بیانات قلم بند اور جرح مکمل کرلی گئی ۔گزشتہ روز سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی ارشد اقبال جدون اور علی اکبر کے خلاف 80لاکھ روپے کی خوردبرد سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت کے دوران گواہ استغاثہ خلیل احمد نے اپنا بیان قلم بند کروادیاجن پر جرح مکمل کرلی گئی بعدازاں سماعت کو 5نومبر تک کیلئے ملتوی کردیاگیا ۔علاوہ ازیں گزشتہ روز سیکرٹری محنت وافرادی قوت پاور عطاء اللہ جوگیزئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سراج الدین اور عبدالمجید کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کے دوران گواہ استغاثہ رحمت اللہ کا بیان قلم بند کرلیاگیا جس پر جرح بھی مکمل کرلی گئی ہے کیس کی اگلی سماعت 12نومبر کو ہوگی ۔دریں اثناء جمعہ کے روز گولڈن کی کمپنی کے ندیم مجید ودیگر کے خلاف سادہ لوح سے کروڑوں روپے ہتھیانے کے ریفرنس کی بھی سماعت ہوئی سماعت کے دوران گواہ استغاثہ اسد اللہ فیاض کا بیان قلم بند کرکے ان پر جرح مکمل کرلی گئی ،ریفرنس کی سماعت کو 13نومبر تک کیلئے ملتوی کردیاگیاہے ۔