انڈیامیں جنگ کا دم ہے تو پاکستانی قوم انہیں سبق سکھانے کیلئے تیار ہے ،جمعیت نظریاتی

  • October 26, 2018, 10:36 pm
  • National News
  • 119 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان نہ یتیم خانہ اورنہ ہی لاوارث ملک ہے انڈیامیں جنگ کا دم ہے تو پاکستانی قوم انہیں سبق سکھانے کیلئے تیار ہے امریکہ افغانستان میں ملا محمد عمر مجاہد کی امارت اسلامیہ کے مجاہدین سے شکست کھاچکاہے روس کی طرح امریکہ بھی اپنے یتیموں کو چھوڑکر انشاء اﷲ بھاگنے کی تیاری مکمل کرچکاہے اسلامی امہ متحد ہوجائے تو کفری دنیا مسلمانوں پر ظلم نہیں کرسکتی،ان خیالات کا اظہارجمعیت نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب بلوچستان کے صوبائی امیرمولانا عبدالقادرلونی مرکزی ناظم مالیات کے معاون ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہراﷲ،سالار عبدالولی، ضلع پشین کے جنرل سیکرٹری حاجی حیات اﷲ خان کاکڑ،ضلع قلعہ عبداﷲکے امیر مولوی محمد ولی جنرل سیکرٹری محمد یاسین اخونزادہ، تحصیل کے امیر حاجی فیض اﷲ خان خواجہ زئی،مولوی فدا،حافظ مفتی زین العابدین، عتیق اﷲ، حبیب اﷲ ودیگر نے جمعیت نظریاتی ضلع قلعہ عبداﷲ کے زیر اہتمام چمن بازار میں منعقدہ عظیم الشان دفاع امت مسلم کانفرنس کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل امریکہ انڈیا مردہ باد ریلی نکالی گئی قائدین کی قیادت میں ریلی مختلف شاہراہوں سے گشت کے بعد جب پنڈال میں داخل ہوئی تو ریلی وکانفرنس میں بہت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، جمعیت نظریاتی کے رہنماؤں نے کہاکہ ہم نے 18سال قبل امریکہ واتحادیوں نیٹوکے نشے میں دھت ممالک کوبتارہاتھا کہ افغانستان کی حریت پسند قوم کو بھگانا ان کے بس کی بات نہیں آج امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد دنیا میں نہیں لیکن اﷲ پاک نے اس مجاہد کی پیش گوئی کو سچ ثابت کرکے دکھادیاہے آج پاکستان میں وہ مذہبی جماعتیں بھی اب امارت اسلامیہ افغانستان کے حق میں حالات کی تبدیلی کے ساتھ پھر بولنے لگیں جنہوں نے سخت حالات میں کہا تھاکہ ہمارا طالبان افغانستان سے کوئی تعلق نہیں اب امریکہ کے طالبان سے غیر مشروط مذاکرات پے درپے کا میابیوں نے ایک بار پھر انہیں ملا محمد عمر مجاہد کے لشکر کے حق میں بولنے پر مجبور کردیا الحمداﷲ جمعیت نظریاتی پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے کبھی بھی امارت اسلامیہ افغانستان امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد سے لتعلق ان کی سیاسی اخلاقی حمایت پر شرمندگی نہیں بلکہ فخر محسوس کیا ہے کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ جہاد اور اسلام لازم وملزوم ہیں دہشت گردی وجہاد دومتضاد چیزیں ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کوئٹہ میں بھی مذہبی جماعت کے سربراہ کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مکہ شریف سے نبی کریم ﷺ نے جہاد کی خاطر مدینہ پاک ہجرت کی اور مدینہ پاک میں صحابہ کرام رضوان اﷲ تعالیٰ علیہم اجمٰعین کے محض313مجاہدین کے لشکرکی قیادت کرتے ہوئے ہزاروں کے لشکرکو شکست دی فتح اﷲ پاک نے کثیر کو نہیں کم تعداد کو نصیب فرمائی،مذکورہ جماعت کے قائد کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے والد مفکر اسلام نے بھی روسی یلغار کیخلاف جہاد کا فتویٰ دے کر پاکستان کی شاہراہوں پر ہی جہاد کے حق میں جلسے وجلوس کے ذریعے مجاہدین اسلام کی حمایت اور روس کیخلاف راہ ہموار کی تھی،ان کے صاحبزادے نے افغانستان پر امریکی نیٹو اتحادیوں کی یلغار کے بعد کہا تھا کہ ہم طالبان افغانستان کے وکیل نہیں اور یہ میڈیا کے ریکارڈ پر موجود ہے اور وہ خود مجاہدین اسلام کی حمایت کے بجائے زرداری نواز شریف کی حمایت میں جدوجہد کو جہاد ہی سے تعبیر کرتے تھے،اب انشاء اﷲ امریکہ کے جانے کے بعد وہ پھر سیاسی یتیم ہوکررہ جائینگے ہم امریکہ بھارت روس نیٹو سمیت تمام کفری دنیا کو بتادینا چاہتے ہیں کہ وہ انشاء اﷲ مسلمان قوم کو زیر نہیں کرسکتے اسلام کا انشاء اﷲ اور ہمیشہ بول بالا رئیگاانہوں نے کہاکہ بھارت کان کھول کر سن لے کہ افغانستان کی کٹھ پتلیوں امریکہ کی سی آئی اے کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازشیں اور دھمکیاں دینا ترک کردے پاکستانی عوام ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اگر بھارت میں ہمت ہے تو وہ میدان میں آئے انشاء اﷲ مسلمان اور پاکستان کا بچہ بچہ انہیں دن میں تارے دکھادینگے ہم بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہمارے آباؤ اجداد نے بھارت پر حکمرانی کی، انہوں نے چمن ملک افغانستان اور وسط ایشیاء سے ملانے والا بڑا سرحد کی شہر سے اور دنیا کی سازشی کفری قوتیں یہاں کے امن کو خراب کررہی ہیں حکومت چمن کے عوام تاجروں کیلئے خصوصی سہولیات امن وامان کیلئے اقدامات کرے، اوردشمن قوتوں پر کڑی نظر رکھے انہوں نے کہاکہ جمعیت نظریاتی کے کارکن اپنی اسلامی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرینگے اور اسلام مسلمان پاکستان دشمن قوتوں کی سازش کو ناکام بنادینگے۔