ضلع کونسل گوادر کا اجلاس دس کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور

  • October 26, 2018, 10:37 pm
  • National News
  • 41 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ضلع کونسل گوادر کا بجٹ اجلاس کونسل کے اسپیکر ضلع وائس چیئرمین حاجی نعمت ہوت ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلع کونسل کے چیئرمین بابو گلاب بلوچ سال 2018/2019 کا دس کروڑ روپئے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیا جو متفقہ طور ڈسٹرکٹ کونسل نے منظور کیا اجلاس میں ضلع چیئرمین بابو گلاب ڈسٹرکٹ کونسلران میر انور درمحمد نگوری میراللہ بخش سیٹھ شربت گل، مبارک علی، اضغر حسین، محمد حسن ھوت ،ایوب،حاجی کریم بخش، عیسیٰ بلوچ،سیٹھ ابراہیم، موسیٰ، حاجی حمید دیگر نے اجلاس میں شریک ہوکر بجٹ پر اظہار خیال کیا اور ممبران نے اپنے حلقہ انتخابات کے ترقیاتی اسکیموں کے متعلق تجاویزات پیش کیں اس موقع پر ضلع چیئرمین بابو گلاب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا بجٹ میں زیادہ رقم تعلیم کیلئے مختص کی گئی کیونکہ گوادر تعلیمی حوالے سے انتہائی پسماندگی کا شکار ہے تعلیمی درس گاہوں میں سہولیات کا فقدان ہے بھتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کیلئے ضلع کونسل نے ہمیشہ ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے اس بار بھی بجٹ میں تعلیم کیلئے زیادہ رقم مختص کی تاکہ ضلع گوادر کے بچوں کو حصول تعلیم میں آسانیاں فراہم ہوں اور آنے والے تعمیروترقی کے دوڑ میں گوادر کے بچے بھی ملک کے دیگر بچوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرسکیں ضلع کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے رہنما میر انور کا کہنا تھا گوادرکی عوام نے ہمیں ووٹ دیکر منتخب کیا ہے عوام کے ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیں عوامی نوعیت کے منصوبوں پر کام کرنا ہوگا گوادر تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے بجٹ میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی اسکیمیں شامل کرکے گوادر کو تعلیم یافتہ گوادر کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس موقع پر نیشنل پارٹی کے کونسلر درمحمد بلوچ نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یہ خوش آئند بات ہے کہ ضلع کونسل کا زیادہ تر بجٹ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختص کیا گیا لکھا پڑھا گوادر آنے والی ترقی میں شامل ہوکر ترقی اور کامیابی کی نئیں راہیں کھولے گا علم ہماری ضرورت ہے اور معاشرتی ترقی کے لئے روح کے مثل ہے بجٹ کا زیادہ حصہ تعلیمی ضروریات کے لئے مختص کرکے ضلع کونسل نے ایک اچھی روایت قائم کی ہے اس موقع پر ایوان نے متفقہ طور قرادیں پاس کیں اور مطالبہ کیا گیا کہ دیمی زر ایکسپریس وے کے حوالے سے ماہی گیروں کے تحفظات وخدشات کو دور کیاجائے اور سربندر میں ایکسپریس وے کی تعمیر بڑہتے ہوئے سمندر کٹاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی بند تعمیر کیا جائے،گوادر ضلع میں حکومتی اور ترقیاتی عمل کیلئے اکوائر زمین کی قیمت کا زمینداروں کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے ،ضلع گوادر میں جو زمین اکوائر کی گئی ان کی پیمنٹ موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق کی جائے یا زمینداروں کو ان کی زمین واپس کی جائے،سوڑ ڈیم متاثرین کو فوراً معاوضہ کی رقم ادا کی جائے، کلگ کلانچ جو سوڑ ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہوگا حکومت بلوچستان اور محکمہ ایریگیشن اس کا بندوبست کرے متاثرین کو ان کی زمین اور گھروں کا معاوضہ ادا کرے۔