سیاسی عمل سے دور رکھنے کے ریاستی اقدامات کا ادراک ہے ،حاصل خان بزنجو

  • October 26, 2018, 10:37 pm
  • National News
  • 141 Views

کوئٹہ (این این آئی ) نیشنل پارٹی کانگریس بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ،وقت پر کانگریس سیاسی بلندی کا منہ بولتا ثبوت ہے،پارٹی کے اندر جمہوریت اور اجتماعی سوچ کی عکاسی ہے ،بی ایس او کے کارکن پارٹی کیلئے ریڑکی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد اور تمام نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلنے کی تلقین،ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں اور بی ایس او کے نومنتخب چیئرمین حمید بلوچ کی سربراہی میں وفود سے ملاقات میں کیا ،نیشنل پارٹی کے صدر نے نیشنل پارٹی کے کانگریس کی جگہ کا معائنہ کیا ،مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو کیساتھ سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،جان بلیدی ، عبدالخالق ،خیر جان اور سینیٹر میر محمد اکرم دشتی بھی تھے ،نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ پارٹی کیلئے کانگریس کا انعقاد بلوچستان کی سیاست میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ پارٹی کی بڑی کامیابی ہے کہ پارٹی نے مشکل حالات میں سیاسی وجمہوری عمل کو جاری رکھتے ہوئے وقت پر پارٹی کانگریس کا انعقاد کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے اور اور ہر کانگریس میں جمہوری انداز میں نئی قیادت کا انتخاب عمل میں آجا تا ہے ،نیشنل پارٹی کے کارکن وسیاسی رہنماء وقت وحالات کی نزاکت اور ملکی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس کانگریس کی اس لئے بھی بڑی اہمیت ہے کہ حالیہ انتخابات میں پارٹی کو کمزور کرنے کیلئے ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے پارٹی کو کمزور کرنے کی ایک ناکام کوشش کی گئی ،ریاستی مداخلت اور پارٹی کو سیاسی عمل سے دور رکھنے کے اقدامات کی پارٹی کے رہنماء وکارکن ادراک رکھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع سے کارکن کوئٹہ پہنچ رہے ہیں ،نیشنل پارٹی کوئٹہ اور بی ایس او کے قیادت کی ذمہ داریوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے ،کوئٹہ پارٹی میزبان کا کردار ادا کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پارٹی رہنماؤں وسیاسی کارکنوں کونئی کابینہ کے انتخاب کے علاوہ ملکی وبلوچستان کی سیاسی اقتصادی اور قومی مسائل پر فیصلے کرنے ہیں ملک میں جمہوریت ،پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے عملی اور جمہوریت کیخلاف ہونیوالی سازشوں کیخلاف بھی بھر پور حکمت عملی بناتی ہے۔