گوادر ، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی تین روزہ کانفرنس آج شروع ہوگی

  • October 28, 2018, 11:15 pm
  • National News
  • 52 Views

گوادر(خ ن)سینٹ آف پاکستان کے زیراہتمام حکومت بلوچستان کے اشتراک سے ایشیئن پارلیمنٹری اسمبلی کی کمیٹی برائے سیاسی امور کی تین روزہ کانفرنس کا گوادر میں انعقاد کیا جارہاہے ایشاء پارلیمان کی تشکیل کیلئے خصوصی کمیٹی مجلس قائمہ برائے سیاسی امور کا تین روزہ اجلاس خطے کی بڑھتی ہوئی اقتصادی تجارتی سرگرمیوں میں گوادر کی کلیدی اہمیت کامظہر ہے مستقبل کے تجارتی مرکز میں ایشاء کے مختلف ممالک کے پارلیمنٹرین کا اجتماع بنی نوع انسان کی اجتماعی ترقی اور خاص طور سے خطے کی پسماندگی دور کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتا ہے ایشائی ممالک کے دستور سازوں کے اس اجتماع کا انعقاد چئیرمین سینٹ صادق سجرانی کی ذاتی دلچسپی اور کووشوں کی بدولت ہے ۔یقناً گوادر شہر سے ایشائی ممالک کی مشترکہ ترقی اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا160 29اکتوبر سے شروع ہونے والی ایشیئن پارلیمنٹری اسمبلی میں 26ممالک کے 100سے زائد مندوبین شریک ہوں گے جبکہ انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین اور ایشیئن پارلیمنٹری سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی سیمینار میں شرکت کریں گے۔سیمینار کا موضوع امن اور ترقی ہے اور اس کا انعقاد ایک تاریخی پیشرفت ہے جس سے گوادر کی جغرافیائی اہمیت بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوگی اور شریک ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ ملے گا، بین الاقوامی کانفرنس گوادر پورٹ کے ذریعے خطے میں تجارتی ومعاشی سرگرمیوں کے فروغ کی بنیاد ثابت ہوگی۔ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی کمیٹی برائے سیاسی امور اور ایشیائی پارلیمان کے قیام کی خصوصی کمیٹی میں شرکت کیلئے پہنچنے والے بین الاقوامی مندوبین کا گوادر پہنچنے پر روئتی رقص،میرین ڈرائیور کے ساتھ ساتھ سجائی گئیں خوبصورت رنگ برنگی جھنڈیوں کے ذریعے استقبال کیاگیا اورجگہ جگہ گوادر پہنچنے والے بین الاقوامی مہمانوں کیلئے خوبصورت روائتی و ثقافتی پروگرام ترتیب دیئے گئے تھے ۔مندوبین کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اتوار کو اس سلسلے میں بین الپارلیمانی یونین جوکہ ایک بہت بڑا پارلیمانی فورم ہے کہ سیکر یڑی جنرل مارٹن چونک گانگ اور ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سیکر ٹری جنرل محمدرضاماجدی کے علاوہ 50سے زائد مندوبین اور سینیٹ آف پاکستان کے اراکین گوادر پہنچے گئے ہیں قائمقام صدرپاکستان محمد صادق سنجرانی نے گوادر ائرپورٹ پر ان وفود کا استقبال کیا اس موقع پر سینٹ میں قائد ایوان سینیٹرشبلی فراز،سینیٹر کہدہ بابر،سیکریڑی سینٹ امجد پرویز ملک ،چیف سیکریڑی بلو چستان ڈاکٹر نذیر ،گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرلز اور مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ائرپورٹ سے لے کر اجلاس کے مقام تک بین الاقوامی وفود کا پرتپاک استقبال کیاگیا اور انہیں ساحل سمند ر کے قریب سے گزارا گیا ۔ائرپورٹ پر گوادر کے مقامی رقص کے ذریعے بین الاقوامی مہمانوں کاخیر مقدم کیا گیا جبکہ راستے میں بھی مختلف مقامات پر روائتی طریقے سے خوش آمدید کہاگیا ۔بین الپارلیمانی یونین کے سیکریٹری جنرل نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں گوادر کی ثقافت ،معاشرتی خدوخال،معیثث بنیادی عناصر اور ترقی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ۔نہوں نے قائمقام صدر محمدصادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا ۔ترکی ،شام،قطر،اردن بحرین ،انڈونیشیاء،چین اور دیگرملکوں کے مندوبین نے بھی گوادر کی ثقافت اور روایات کی تعریف کی اور والہانہ استقبال پرقائمقام صدر اور سینیٹ سیکرٹریٹ کا شکریہ ادا کیا ۔مقامی ہوٹل پہنچنے پر وفد کے اعزاز میں ایک مختصر استقبالیہ بھی دیا گیاجس میں گوادر کی ثقافت اور روایات کے مطابق مہمانان گرامی کو گوادر میں منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی اجلاس میں شرکت پر خوش آمدید کہا گیا۔قبل ازیں سیکرٹری سیینٹ امجد پرویز ملک اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اے پی اے ڈاکٹر خرام علی کے درمیان اجلاس کے انعقاد اور اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔سیکرٹری سینیٹ نے بتایا کہ انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے ۔کانفرس کے کامیابی سے انعقاد کیلئے وفاقی ،صوبائی حکومتوں،مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بھرپور تعاون مل رہا ہے اور مندوبین کیلئے تما م انتظامات اور سہولتیں فراہم کردی گئیں ہیں ۔ایشیائی پارلیمانی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔