جمعیت ضلع کوئٹہ کی کنوننگ باڈی کا اجلاس مولانا خورشید احمد کی صدارت میں ہوا

  • October 28, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 40 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی کنویننگ باڈی کااہم اجلاس ضلعی ناظم انتخابات مولاناخورشیداحمدکی صدارت میں ہواجس میں اہم فیصلے کئے گئے جس کے مطابق8نومبرجمعرات کوتین بجے صوبائی دفترمیں ضلعی کنویننگ باڈی کااجلاس ہوگاجبکہ 15نومبرجمعرات کوجامعہ مطلع العلوم بروری روڈمیں سیمینارہوگاجس میں شہرکے جیدعلماء کرام،آئمہ،اہل مدارس،شیوخ،سینئررہنماؤں اورقبائلی عمائدین کومدعوکیاجائے گااوررکن سازی کی اہمیت پرمقررین خطاب کریں گے،اجلاس سے ضلعی ناظم انتخابات مولاناخورشیداحمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صاف وشفاف رکن سازی ہماراہدف ہے،ایک مضبوط،منظم اورمتحدجماعت کے قیام کے لئے اخلاص،للہیت اورسنجیدگی کے ساتھ کام کریں گے،شہرکے اہم چوکوں پرکیمپ لگانے،ضلعی پریس کے لئے عبدالواسع سحر،حافظ خلیل احمدسارنگزئی،حافظ عزیزالرحمن عزیزی اورعبدالغنی شہزادکی کمیٹی تشکیل دیں گے،سٹی ایریامیں چوہدری محمدعاطف،حاجی ظفراللہ کاکڑاورمفتی احسان الحق کے ساتھ ملکرجماعت فعال بنائیں گے،کوئٹہ شہرکے تمام علماء کرام،قبائلی معتبرین اوردیندارعوام کوجمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیںآیئے ہمارے ساتھ ملکرملک میں نفاذاسلام،حقیقی جمہوریت اورعوام کی خدمت کے لئے جدوجہدکریں،اجلاس میں مولاناخورشیداحمد،مولاناعبدالولی، مولانامحمدہاشم خیشکی،مولانامحمدیوسف رحیمی،حافظ خلیل احمدسارنگزئی،حاجی قاسم خان خلجی،حافظ بلال ناصر،سیدعبدالوہاب آغا،حکیم حبیب اللہ،عبدالواسع سحر،چوہدری محمدعاطف،کونسلرفاروق لانگو،عزیزالرحمن عزیزی،مولاناعبدالباقی،حافظ مسعوداحمد،مولانافیض محمدفیضان،حافظ حلیم شاہ،عبدالغنی شہزاد،حافظ شبیراحمدمدنی،مفتی ابوبکر،حاجی نعمت اللہ ملاخیل،حاجی ظفراللہ کاکڑ،حاجی بشیراحمد،مولانااحمدشاہ آغا،سیدالطاف شاہ،مولاناعلی محمد،حافظ دوست محمد،حافظ فضل محمد،غلام سروردرانی،مولاناضیاء الرحمن فاروقی،مولانامحمدایوب ایوبی،میرسرفرازشاہوانی،مولانامحمدعثمان پرکانی،سیدنصیب اللہ ایڈوکیٹ،حافظ عبدالقادر،سالارعلاؤالدین اورمفتی عبدالسلام نے شرکت کی۔