قومی اداروں میں ہونیوالی بدعنوانی کی سزا عوام کو نہ دی جائے ، ایچ ڈی پی

  • October 28, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں مختلف قومی اداروں میں ہونے والی بدعنوانیوں کی سزا مہنگائی کی صورت میں عوام پر مسلط کرنے کے اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نظام درست کرکے بد عنوانی،کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے ملک میں پہلے ہی عام آدمی کی آمدنی کے مقابلے میں مہنگائی کئی گنا زیادہ ہے ،موجودہ حکومت نے گیس،بجلی،تیل اور ڈالر کے نرخوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے عام آدمی سے جینے کا حق بھی چھیننے کی کوشش کی ہے،بیان میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے ملک میں بڑی اور انقلابی تبدیلیوں کے نعروں کے نتیجے میں اقتدار حاصل کیا مگر اقتدار ملنے کے بعدپی ٹی آئی حکومت نے جس طرح کے اقدامات کئے اسکی وجہ سے تمام دباؤمہنگائی ،غربت اور بیروزگاری کا بوجھ عام شہر یوں پر آپڑا ہے جو کہ عام شہری کے تمام تصورات اور خواہشات کی پامالی کا باعث بن رہاہے ملک میں بڑی ا ور انقلابی تبدیلی کاآغازاس طرح ممکن تھا کہ بڑے اداروں سے بدعنوان عناصر کا صفایا کر کے وہاں ایک منظم سٹم متعارف کر کے ہر ادارے کو عوام کے سامنے جوابداہ بنایا جاتامہنگائی ،غربت اور بیروزگاری کے خاتمہ کے زریعے عام شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائے ملک کے تمام صوبوں کے ساتھ انصاف کر کے غربت، پسماندگی کے خاتمہ کے سلسلے میں اقدامات کئے جائیں،صحت کی سہولت کیلئے ہر شہری کا حق تسلیم کیا جا ئے ،کھیل کود کیلئے بچوں اور نوجوانون کو گراونڈ اور پارک بناکر دئیے جائیں، شہریوں کوآئین و قانون کے بارے میں آگاہی دیکرلاقانونیت کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کی طرف فوکس کیا جائے، بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت عوام کے حقیقی مسائل کی طرف سنجیدگی سے توجہ دے کر غربت،بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمہ کو یقینی بنائے گا۔