خضدار، جھونپڑی میں آتشزدگی ، 2کمسن بہنیں جھلس کر جاں بحق

  • October 28, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) خضدار کے علاقہ پھیشک میں المناک حادثہ ، جھونپڑی نماء گھر میں آگ بھڑک اٹھنے سے دوکمسن بہنیں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ پھیشک شارواہ میں گزشتہ دنوں جھونپڑی نماء گھر میں اچانک چنگاری بھڑک اٹھنے سے دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لی جس کے نتیجے میں وہاں موجومنیراحمد ولد بہادر خان قوم چنال کی دو کمسن بچیاں 4سالہ سلیمہ بنت منیراحمداور 7سالہ حلیمہ بنت منیراحمد جھلس کر جاں بحق ہوگئیں ، گھر جل جانے سے منیراحمد کا زخیرہ کیا گیا گندم اور دیگر گھریلوں سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا ، یہ افسوسناک واقعہ یونین کونسل نوغے کے علاقہ پھیشک شارواہ میں پیش آیا ہے ،دریں اثناء یونین کونسل نوغے کے چیئرمین عبدالحی زہری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ غریب شخص منیراحمد چنال کو امداد فراہم کردیں ، جن کی پھول نماء دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں اور ان کا پورا گھر اور اس میں رکھا گیا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، متاثرہ شخص انتہائی غریب ہے ایک تو انہیں ان کی بچیوں کی موت کا صدمہ بھی ہے اور دوسری جانب ان کاپوراگھر اور ساراسامان بھی جل گیا ، حکام ، انہیں خوراک اور عارضی گھر بناکر دینے کے لئے فوری اقدامات کریں ۔۔