خضدار ،پنجگور ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق5زخمی

  • October 28, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 82 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے خضدار اور پنجگور میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق 5زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابقتحصیل زہری میں میر چاکر خان زہری گزشتہ روز موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے بے قابو ہو کر رستری پل سے نیچے جا گرا تھا جس کی وجہ سے انہیں شدید چوٹیں آئیں تھی، جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ آج زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔جبکہ خضدار کی تحصیل نال میں ٹریکٹر اور موٹرسائیکل سوار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں شبیراحمد لانگو زیادہ چوٹ آنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والا شخص زیلہ نال کا رہائشی بتایاجاتا ہے ۔پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تربت سے پنجگور آنیوالی گاڑی کو حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔