بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر پینل کے ناموں کا اعلان

  • October 29, 2018, 10:49 pm
  • National News
  • 100 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس حزب روایت 45منٹ کی تاخیر سے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں پیر کے روز شروع ہوا ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس پروگرام کے مطابق 4بجے شروع ہونا تھا جو4بجکر 45کی تاخیر سے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں شروع ہوا،اسپیکر نے موجودہ سیشن کیلئے اسپیکر پینل کے ناموں کا اعلان کیا ،جو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی عدم موجودگی میں اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے ،ان میں بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی بشری رند،جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ،پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد مبین خان خلجی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے احمد نواز بلوچ کو نامزد کیا گیا ۔