وزیراعلیٰ جام کمال سے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی ملاقات

  • October 29, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ(خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے پیر کے روز یہاں ملاقات کی۔ صوبائی وزراء واراکین اسمبلی، سیکریٹری خزانہ اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ بلوچستان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبے میں مالی نظم ونسق کی بہتری، خزانہ دفاتر کی کارکردگی میں اضافہ اور آڈٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم مالی نظم ونسق کو بہتر بناکر صوبے کو درپیش مالی مسائل کو کم کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور ان کے ادارے کے تعاون کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وزیراعلیٰ کو مالی امور کی بہتری کے لئے اپنے ادارے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات میں طے پایا کہ صوبائی محکمہ خزانہ کے حکام اور آڈیٹر جنرل کے نمائندے اجلاس منعقد کرکے باہمی تعاون کے حوالے سے امور طے کریں گے۔