وزیراعلیٰ کی زیرصدارت صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس

  • October 29, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 98 Views

کوئٹہ(خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت مخلوط صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی گروپ کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی کارکردگی اور اہم صوبائی امور کا جائزہ لیتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں صوبے کے عوام کے اعتماد اور توقعات پر پورا اترنے کے لئے قائد ایوان کی قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کے ساتھ کام کررہی ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبے کے مسائل کے حل اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے صوبائی حکومت اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی جبکہ سیاسی افہام وتفہیم کی فضا کے فروغ کے لئے بھی ہر جماعت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔