نیب بلوچستان کامالک بلو چ اور حاصل بزنجو 24افراد کیخلاف انکوائری کا آغاز

  • October 29, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 179 Views

کوئٹہ (این این آئی )نیب بلوچستان نے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ اور سینیٹر میر حاصل خان سمیت انکی فیملی کے 24افراد کیخلاف انکوائری کا آغاز کر دیا، باوثوق ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبد ا لما لک بلوچ اور میر حاصل بزنجو کیخلاف نیب نے با قا عد ہ انکوائری کاآغا ز کر دیا ہے ، نیب بلوچستان ڈاکٹر عبدا لما لک بلوچ کے علاوہ انکے فیملی کے 9افراد کے اثاثہ جا ت کی چھان بین کر رہی ہے ،دوسری جانب سینیٹر میر حا صل بزنجو سمیت انکی فیملی کے 15افراد کو بھی ا نکو ائری میں شا مل کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے ان افراد اور انکے ا ہل خانہ کی صوبے سے باہر جائیدادوں کی مو جو دگی کی تصد یق کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع شیخو پورہ،سیالکوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال ،سرگودھا اور وہاڑی کے ڈ پٹی کمشنرز کو تحریر ی مراسلہ بھی بجھوایا ہے کہ ان افراد کی منقولہ و غیر منعقولہ جائیداد کی تفصیل فراہم کی جائے۔ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے اس معاملے کی تحریری آگاہی رپورٹ 30اکتوبر تک فراہم کرنے کی استد عا کی گئی ہے۔