بی اے پی نے رکن سازی مہم کا آغاز کردیا ،منظور کاکڑ

  • October 29, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 50 Views

ہرنائی (آئی این پی ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل منظورخان کاکڑ نے کہاکہ بی، اے، پی کو بلوچستان بلکہ ملک بھر میں فعال کرنے کیلئے رکن سازی مہم کاآغاز کردیا گیا ہے پارٹی کے بانی ارکان اور کارکن اپنے اضلاع اور علاقوں میں پارٹی کی ممبرسازی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے گھرگھر پارٹی پیغام پہنچاکر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی کا ممبر بنایا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی دفتر میں پارٹی ضلع ہرنائی کے رہنماؤں چیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق ترین، ملک مہراللہ خان ترین ، عبدالروف درانی سے ملاقات اور انہیں ضلع ہرنائی میں پارٹی کی ممبرسازی مہم شروع کرنے کیلئے پارٹی کے ممبرشپ فارم بکس بھی انہیں دیئے منظور خان کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی متحد اور مضبوط ہے اور اپنے منشور کے مطابق صوبے کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے کام کررہی ہے پارٹی کارکنوں سے روابط کے لئے مرکزی سیکرٹریٹ کو فعال بنایا گیا جہاں پر پارٹی کارکنوں اور عوامی مسائل سنے اور حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے ہرنائی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی ارکان اور کارکن اپنے ضلع میں رکن سازی مہم فوری طورپر شروع کریں تاکہ جلد سے جلد صوبے بھر میں رکن سازی مہم مکمل ہوسکیں انہوں نے پارٹی ارکان سے کہاکہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے درمیان بھائی چارے کی فیضا قائم کرکے پارٹی کی فعالیت کیلئے کام کریں کیونکہ پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پورحصہ لینا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ پارٹی یوسی سے لیکر تک کے تمام نشستوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرسکیں پارٹی ہرنائی وفد نے پارٹی سیکرٹری جنرل منظورخان کاکڑ کو پارٹی ضلع ہرنائی کے حوالے سے تفصیل سے آگا کیا گیا ۔