اسلامی نظام کیلئے جدوجہد ہماری زندگی کا حصہ ہے ، مولانا خورشید

  • October 29, 2018, 10:51 pm
  • National News
  • 44 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی ضلعی کنویننگ باڈی،تحصیلوں اوریونٹوں کے کنوینروں کامشترکہ نمائندہ اجلاس ضلعی ناظم انتخابات مولاناخورشیداحمدکی صدارت میں ہواجس میں ضلع بھرکے سینکڑوں ذمہ داران نے شرکت کی،اس موقع پر مولاناخورشیداحمد،مولانامحمدہاشم خیشکی، مولاناعبدالولی ،حافظ محمدیوسف رحیمی،چوہدری محمدعاطف،حافظ مسعوداحمد،عبدالوسع سحر،محمدفاروق لانگونے تمام کنوینروں کورکنیت فارم کی کاپیاں،ضابطہ اخلاق،پروفارمہ اوردیگرضروری موادفراہم کیاگیااجلاس سے مولاناخورشیداحمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رکنیت سازی کامقصدتجدیدعہداورعوام تک جمعیت کاپیغام پہنچاناہے یہ اکابرعلماء کرام کی جماعت ہے جس میں لاکھوں علماء کرام شامل ہیں ملک کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت کااعزازصرف جمعیت علماء سلام کوحاصل ہے اس جماعت میں بڑے جیدعلماء کرام،اولیاء اوربزرگ رہے ہیں اوراب بھی ہیں اس کابہت بڑامقصدہے اسلامی نظام کے نفاذکے لئے جدوجہدکرناہماری زندگی کااہم حصہ ہے جس پراجرملتاہے انہوں نے کہاکہ تمام حلقوں کے کنوینرحضرات اپنے علاقوں میں آئمہ مساجداوراہل مدارس کے علاوہ اہم قبائلی شخصیات کے پاس جاکران کی رکنیت فارم پرکریں اورتمام دیندارعوام کوجمعیت میں شمولیت کی دعوت دیں اورانہیں رکنیت سازی کی اہمیت سے آگاہ کریں انہوں نے کہاکہ صاف وشفاف رکن سازی کریں گے اگرکسی کنوینرنے جعل سازی یاضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی توفوری طوراس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کریں گے ،بلاامتیازاورشفاف رکن سازی ہماراہدف ہے کسی کوشکایت کاموقع نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام حقیقی جمہوری جماعت ہے جس میں شفاف رکنیت سازی ہوتی ہے اورپھراسی کی بنیادپریونٹ سے لیکرمرکزتک خفیہ بیلٹ پیپرکے ذریعے امیراورجنرل سیکرٹری کاانتخاب کیاجاتاہے،ابتدائی یونٹ کے تمام ارکان عمومی کے ممبرزہوں گے،ساٹھ ممبران پرایک ضلعی ممبرضلعی کونسل،چھ سوارکان پرایک ممبرصوبائی جنرل کونسل اورتین ہزارارکان پرایک مرکزی جنرل کونسل کاممبربنتاہے جوعلمی اورسیاسی اہلیت،جماعت سے وفاداری اورسابقہ کارکردگی کی بنیادپرجنرل کونسل کے ارکان کومنتخب کیاجاتاہے انہوں نے اہل مدارس اورآئمہ حضرات سے بھی درخواست کی کہ وہ رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اورعوام کوبھی اس کی اہمیت سمجھائیں انہوں نے کنوینروں پرزوردیاکہ وہ 15نومبرکوسیمینارکی کامیابی کے لئے بھرپورجدوجہدکریں۔