میرے اور ڈاکٹر عبدالمالک کیخلاف ایک روپے کی کرپشن بھی اگر ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑدینگے ،حاصل بزنجو

  • October 29, 2018, 10:51 pm
  • National News
  • 64 Views

کوئٹہ (این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے قومی کانگریس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے ساحلی وسائل پر پارٹی نے واضح سیاسی موقف اپنا تے ہوئے بھر پور اقدامات اٹھائے ،گوادر میں غیر قانونی الاٹمنٹس کو منسوخ کردیا گیا ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گوادر کیلئے سب سے زیادہ کام کیا ہے،گوادر میں ڈیم مکمل کردیئے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کی سیاست ہورہی ہے اور بلیک میلنگ کے طورپر نیب کے ادارے کو استعمال کیا جارہاہے،انہوں نے کہاکہ میرے اور ڈاکٹر عبدالمالک کیخلاف ایک روپے کی کرپشن بھی اگر ثابت ہوئی تو ہم سیاست چھوڑدیں گے ،انہوں نے کہاکہ ریکوڈیک کے مسئلے کو حل کرنے میں بعض ادارے ہمارے سامنے رکاوٹ بنے اگر آج ہمیں ریکوڈیک مسئلے کو حل کرنے دیا جاتا تو ملک پر 10ارب ڈالر کا فائن نہیں آتا،انہوں نے کہاکہ سیندک اور پی پی ایل معاہدوں میں بلوچستان کے مفادات کو مد نظر نہیں رکھا گیا ،بلکہ سیندک کے مسئلے پر صوبائی حکومت میں کابینہ کو بائی پاس کیا اور وفاقی حکومت کو غلط بتایا گیا کہ صوبائی کابینہ نے اس کی منظوری دی ہے ،پی پی ایل کا معاہدہ بھی بلوچستان کے عوام کے اقتصادی مفادات کے برخلاف کیا گیا ،انہوں نے کہاکہ سی پیک میں بلوچستان کیلئے کچھ بھی نہیں ہے ،گوادر پورٹ ریونیو میں بلوچستان اور گوادر کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے ،سی پیک کا 80فیصد پاور پراجیکٹس پر مشتمل ہے ،انہوں نے کہاکہ ساتھی کارکن ایک دوسرے کا احترام کریں تب پارٹی کو فعال و محترک کرنا ممکن ہوگا ،پارٹی کو عوام کے سیاسی معاشی اور علاقائی مسائل پر احتجاج کی حکمت عملی اپنانی ہوگی ،انہوں نے کہاکہ سیاسی مذاہمت ہی سے ہم پارٹی کو عوام میں فعال کرسکتے ہیں،پارٹی کانگریس میں پارٹی کے مرکزی وصوبائی کا بیناؤں کو تحلیل کرکے الیکشن کمیشن تشکیل دی گئی،آج 30اکتوبر کو صبح نئی مرکزی وصوبائی کابینہ اور مرکزی کمیٹی کیلئے انتخابات عمل میں لائے جائیں گے۔