خطے میں امن باچاخان کے فلفسے میں ہے ،عوامی نیشنل پارٹی

  • October 29, 2018, 10:51 pm
  • National News
  • 61 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی قائمقام صدر نوابزادہ ارباب عمر کاسی ،مرکزی کمیٹی کے رکن رشید ناصر نے کہا ہے کہ خطے کی امن باچاخان کے فلفسے میں ہے ملک کے بہتر مفادات اورمضبوط جمہوریت کیلئے اے ین پی صف اول کردارادا کر رہی ہے غیر ملکی قرضوں کی شرائط سے پارلمینٹ کو آگاہ کیا جائے وفاقی حکومت اپنی تین ماہ کی کارکردگی میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ کوئی ریلیف نہیں دے سکا ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی قائمقام صدرو چیرمین الیکشن کمیٹی بلوچستان نوابزادہ ارباب عمر کاسی ،مرکزی کمیٹی رکن رشید خان ناصر نے دکی میں ضلعی کابینہ و ضلعی الیکشن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ضلعی صدر حاجی عزت ناصر ، اکبر خان ناصر ، عثمان ناصر ،عزیزجان ناصر ،حاجی یونس ناصر ،امیرمحمد ناصر شریک تھے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں صوبہ پشتونخوامیں کامیابی اور نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عام انتخابات میں اے این پی ہارانہیں ہاراگیا ہے کیونکہ عوام کی رائے کو تبدیل کرکے مخصوص لوگوں کو کامیاب کرکے ملک میں خاص ٹاسک دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا خلیہ بگاڑنا کالاباغ ڈیم چھیڑاگیا تو ملک سلامتی خطرے میں پڑ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے سرحدوں پر دو پیمانے نہیں ایک پیمانہ ہونا چائیے انہوں نے کہا کہ خطے میں امن پاکستان اغفانستان کے امن لازم ملزم ہے انہوں نے کہا کہ 90 دنوں میں تبدیلی لانے کی نعرے لگانے والے اور ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والے 90 دن میں صرف عوام کو مہنگائی دے سکے انہوں نے مرکزی حکومت میں بیٹھے امریت دور کے مزے لوٹنے کے بعد اب ضمہوریت کے علمبردار اور پاک دامن بن گئے