بلوچستان ، فائرنگ وپرتشدد واقعات میں 2خواتین سمیت4افراد جاں بحق

  • October 29, 2018, 10:52 pm
  • National News
  • 102 Views

کوئٹہ ر(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت دکی اور صحبت پور میں فائرنگ وپرتشدد واقعات میں دوخواتین سمیت چار افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق دکی کے علاقے کلی مچن خیل میں دیور نے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی بھا بی نے نیک بی بی اور ان کے داماد علی محمدپر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے واقعہ کے بعد دونوں ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون نے اپنی بیٹی کا رشتہ علی محمد سے طے کیا تھا جبکہ یہ رشتہ اسکے دیور کو منظور نہ تھا جس پر گزشتہ دنوں سے تنازعہ چلا آرہا تھا .آج خاتون کی دیور اور اسکے ساتھی نے فائرنگ کرکے بھابی اور اسکے داماد کو ہلاک کرکے فرار ہوگئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کا رروائی کر رہی ہے ۔دریں اثناء دریں اثناء ضلع صحبت پور کے علاقے پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود گوٹھ حمید آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دومسلح افراد نے فائرنگ کی فائرنگ سے فدا حسین کھوسہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ نادر علی لاشاری شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکہ بندی کر کے فائرنگ کرنے والے دونوں مبینہ ملزمان فیض محمد سومرہ اور محمد قاسم سومرہ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور ٹی ٹی پسٹل برآمد کر لیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کر دی جبکہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں دوشیزہ نے خودکشی کر لی پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاؤن میں بی بی (ع) نے خودکشی کر لی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔