بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے ، نورمحمد دمڑ

  • October 30, 2018, 11:28 pm
  • National News
  • 54 Views

زیارت (خ ن )صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی کی ہوائیں چل پڑی ہیں ،امن کا سورج طلوع ہو چکا ہے ،موجودہ صوبائی حکومت عوام کے لیے امید کی کرن ہے ،بلوچستان کو بلندیوں تک پہنچائیں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلع ہرنائی کے دورہ کے دوران ،ناکس ہرنائی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر کے افتتاح اور ہرنائی میں حاجی غلام جان کی رہائش گاہ پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے تما م علاقے اور عوام میر ے لیے برابر ہیں کسی بھی علاقے اور عوام کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے،انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کی خود نگرانی کروں گا ،کیونکہ عوام سرمایہ ہیں ،عوام نے ہی ہمیشہ خدمت کا موقع دیا ہے ،عوام کے حقوق کی پاسداری کریں گے ۔اس موقع پر،حاجی غلام جان،بے اے پی کے ضلعی صدر،ناصرخان ، ملک محمد ایاز دمڑ،کلیم اللہ اور بڑی تعداد میں قبائلی مشیران اور بی اے پی کے ورکر موجود تھے۔