سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج لاہور میں ہوں گے

  • October 30, 2018, 11:28 pm
  • National News
  • 120 Views

کوئٹہ (این این آئی ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج لاہور میں ہوں گے ،امان اللہ کنرانی اور میر علی کرد میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی انتخابی مہم منگل کے روز ختم ہوگئی ،بدھ کے روز ملک بھر سے 3047وکلاء ووٹ ڈالیں گے ،پولنگ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک ہوگی ،انتخابات میں صدارتی نشست پر پروفیشنل گروپ کے امان اللہ کنرانی اور عاصمہ جہانگیر انڈیپنڈنٹ گروپ کے علی احمد کرد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا ،لاہور سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری اور ہائیکورٹ کے باہر امیدواروں کے بینرز،فلیکسز لگادیئے ہیں ،پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران کی تعداد سب سے زیادہ 2067ہے ،لاہور کے 1291وکلاء کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری ،ملتان کے 203وکلاء کیلئے ہائیکورٹ ملتان بینچ اور بہاولپور کے 89وکلا ء کیلئے ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ،واضح رہے کہ دونوں امیدواروں کا تعلق بلوچستان سے ہیں اور اس بارسپریم کورٹ بار ایسوسی کے صدر کا عہدہ بھی بلوچستان کو ملنا ہے ،دونوں وکلاء کی جانب سے انتخابی مہم منگل کے روز رات گئے تک ختم ہوگئی اور دونوں کے درمیان کانٹے دارمقابلہ ہے اور دونوں امیدوار انتخابات جیتنے کیلئے پرامید نظر آرہے ہیں۔