صوبائی کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس، پی ایس ڈی پی سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد پر اتفاق

  • October 30, 2018, 11:29 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نوابزادہ طارق مگسی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس منگل کے روزمنعقد ہوا ۔ اجلا س میں صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی ، صوبائی وزیر خوراک میر اسد اللہ بلوچ ، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ /واسا حاجی نور محمد دمڑ، صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی ، صوبائی مشیر لائیور اسٹاک مٹھا خان کاکڑ ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سجاد احمد بھٹہ ، ایڈؤکیٹ جنرل بلوچستان عطاء رؤف اور محکمہ منصوبہ بندی کے دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ اجلا س کے شرکاء کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سجاد احمد بھٹہ کی جانب سے معزز عدالت عالیہ بلوچستان کے فیصلے کی روشنی میں پی ایس ڈی پی 2018-19 ، ترقیاتی عمل کو جاری رکھنے ،جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں تمام شرکاء کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ پی ایس ڈی پی 2018-19 سے متعلق عدالت عالیہ بلوچستان کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا۔