سیاہ مارشل لاؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ، ڈاکٹر مالک بلوچ

  • October 30, 2018, 11:29 pm
  • National News
  • 72 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے نومنتخب مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ہمیں جو لوگ ڈرا نے کی کوشش کر رہے ہیں وہ غلط فہمی میں ہیں ہمارے اکابرین نے حق و انصاف اور بلوچستان کے حقوق کیلئے ہروقت بلاخوف و خطر جدوجہد کی ہے اور ہم سے بھی یہی امید رکھیں جھوٹے مقدمات سے ہمارے حوصلے نہ پہلے پست ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہونگے ہم نے طویل سیاہ مارشل لاؤں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے اورآئندہ بھی کریں گے۔ یہ بات مرکزی کانگریس و وحدت بلوچستان کے کونسل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل نے جمہوریت و شائستگی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے مرکزی کانگریس نے تین روزہ مرکزی کانگریس میں جو فیصلے کئے ہیں ان پر عملدرآمد کی بھر پور کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو اعتماد کونسلران نے ہم پر کیا ہے اس اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ بھر پور جدوجہد کروں گا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زوردیا کہ پارٹی میں کامریڈ شپ کو فروغ دیں کارکن آپس میں فرینڈ شپ و احترام کو قائم کریں اور بھر پور جدوجہد کیلئے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ لیڈ رشپ ایک طویل سیاسی تحریک کا تسلسل ہے بلوچستان کے قومی سیاسی اوراقتصادی مفادات کا بھر پور انداز میں دفاع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی لیڈرشپ کی بہادری و دلیری اور جرات کے ساتھ جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں جو لوگ ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ غلط فہمی میں ہیں ہمارے اکابرین نے حق و انصاف اور بلوچستان کے حقوق کے لئے ہروقت بلاخوف و خطرجدوجہد کی ہے اور ہم سے بھی یہی امید رکھیں جھوٹے مقدمات سے ہمارے حوصلے نہ پہلے پست ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہونگے ہم نے طویل سیاہ مارشل لاؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے ۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جو ہمیں جھوٹے مقدمات سے ڈرانا چاہتے ہیں وہ غلط فہمی سے نکل جائیں۔نیشنل پارٹی کے تین روزہ سیشن کونسل میں پارٹی کے مرکزی وصوبائی قیادت کا انتخاب کیا گیا جن میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ، جان محمد بلیدی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ، عبدالخالق بلوچ صوبائی صدر ،خیر بخش بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی کانگریس کے کونسل سیشن نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مرکزی صدر ، سینیٹر کبیر محمد محمد شہی سینئر نائب صدر، رجب علی رند مرکزی نائب صدر، جان محمد بلیدی جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر اسحاق بلوچ سیکرٹری اطلاعات، فدا محمد دشتی فنانس سیکرٹری، یاسمین لہڑی خواتین سیکرٹری، محمد بلوچ اوورسیز سیکرٹری، محمد ایوب قریشی سندھ، اشونی کمار خیبر پختونخوا، ایم جو زف فرانس پنجاب، عبدالخالق بلوچ صوبائی صدر، رحمت صالح بلوچ نائب صدر، خیبر بخش بلوچ جنرل سیکرٹری اور علی احمد لانگو سیکرٹری بلوچستان منتخب ہوئے ۔