ڈاکٹر احسن طریقے سے فرائض انجام دیں ، تمام مسائل حل کرینگے ،نصیب اللہ مری

  • October 30, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ (این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے کہاہے کہ حکومت ینگ ڈاکٹروں سمیت ڈاکٹروں کے تمام مسائل کے حل کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ،ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو چاہیے کہ وہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہرشعبے میں باصلاحیت لوگ موجود ہیں جس طرح بلوچستان میں محکمہ صحت میں ینگ ڈاکٹرز عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پو ر کردار ادا کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں ،حکومت کوشش کررہی ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے مسائل کو سنجیدگی کیساتھ حل کرے ،ینگ ڈاکٹرز اور دیگر ڈاکٹرز کو درپیش مشکلات اور محکمے سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں ،بلوچستان ہمارا گھر ہے موجودہ حکومت کاوژن ہے کہ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو قابل استعمال لائیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ،وسیع وعریض رقبے پر پھیلے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر عوام نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ محکمہ صحت کی بہتری ینگ ڈاکٹرز سمیت دیگر ڈاکٹر ز اور عملے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ،وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال کے وژن کے مطابق صحت ،تعلیم سمیت دیگر شعبوں کی بہتر ی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ،ماضی کی غلطیوں کوتاہیوں کو دور کرنے کیلئے کسی کو دوش نہیں دیتے بلکہ اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے محکمے کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو صحت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں ،بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امرکی ہے لوگوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے انہیں آگے بڑھنے کیلئے مواقع اورپلیٹ فارم مہیا کیا جائے ،اس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے جو ہماری ذمہ داری ہے اس کو پورا کریں گے ۔