حکومت کو اسرائیل کیساتھ مراسم بڑھانے کی اجازت نہیں دینگے ، مولانا عصمت اللہ

  • October 30, 2018, 11:32 pm
  • National News
  • 35 Views

کوئٹہ +اسلام آباد(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی اوررکن قومی اسمبلی مولاناعصمت اللہ نے کہاہے کہ اسرائیلی جہازکی پاکستان آمدپرحکومت کیوں خاموش ہے،عوام میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے حکومت اس معاملے کی وضاحت کرے،عمران خان کی اب تک خاموشی معنی خیزہے،مشرف دورمیں بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوارکرنے کی کوشش کی گئی تھی اوراب ایک بارپھرعمران خان کی کابینہ میں مشرف کی ٹیم اسرائیل کے ساتھ خوشگوارتعلقات استوارکرنے کی سازشوں میں مصروف ہے لیکن پاکستان کے عوام یہ سازش ناکام بنائیں گے اورہرگزجعلی حکومت کویہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ لاکھوں مسلمانوں کے قاتل،غاصب اورفلسیطین کی سرزمین پرقبضہ کرنے والاملک تسلیم کرے انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے،حکومت اپنی پوزیشن واضح ہے،عمان نے بھی اس کی تصدیق کی اوربی بی سی پرباقاعدہ رپورٹ شائع ہوئی انہوں نے کہاکہ عمران خان کے قادیانی نیٹ ورک اوریہودی لابی کے ساتھ مشکوک تعلقات قوم کے لئے ناقابل برداشت ہیں ہم پہلے بھی ان خدشات کااظہارکرچکے ہیں اوراب شکوک وشبہاب یقین میں تبدیل ہورہاہے انہوں نے کہاکہ اسرائیل امت مسلمہ کادشمن ملک ہے،یہ لاکھوں فلسطینی مسلمانوں کاقاتل ملک ہے،پاکستان نے اب تک اس کوتسلیم نہیں کیاہے،اسرائیل کاطیارہ دس گھنٹے یہاں رکارہااس کے لئے حکومت اوراپوزیشن ارکان پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیکرتحقیقات کی جائیں قوم کومطمئن کیاجائے۔