پنجگور ،نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کرلی

  • October 30, 2018, 11:32 pm
  • National News
  • 81 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پنجگور کے علاقے سے انتظامیہ نے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کرلی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے سے مقامی سیکیورٹی فورسز کے عملے کو ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی جس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرنے کے بعد قتل کرکے نعش ویران مقام پر پھینک دی تھی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی ،مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشان تھے ،نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ،مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔