پشین ،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، 6مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ وکمانڈوجیکٹس برآمد

  • October 30, 2018, 11:33 pm
  • National News
  • 89 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی اور اسسٹنٹ کمشنر نداکاظمی کی خصوصی ہدایات پر لیویز فورس کی کارروائی6مجرمان بھاری اسلحہ ‘ جیکٹس اور گولیوں سمیت گرفتار اطلاع کے مطابق اتنی بھاری تعداد میں اسلحہ کا استعمال بڑی دہشت گردی کے واقعے میں ہو سکتا تھا جسے لیویز فورس نے ناکام بنادیادہشت گردوں کی آمد کی پہلے سے خفیہ خبر موجود تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی اور اسسٹنٹ کمشنر ندا کاظمی نے پہلے سے ناقوں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہوا تھااطلاع کے مطابق چھ آدمیوں اور اسلحہ سے لیس گاڑی جب سرخاب پر پہنچی تو لیویز فورس نے ان کا پیچھا کرنا شروع کیاملزموں نے موقع سے فرار ہونے کی ہر ممکن کوشش کی اور سرف گاڑی کو کچے راستے پر اتار دیا جس پر لیویز کے بہادر جوانوں نے اپنی گاڑی ان کی گاڑی کے سامنے لانے کی کوشش کی مگر پھر بھی وہ نہ رکے لیویز فورس کے جوانوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنی جان پر کھیل کر گاڑی ان کی گاڑی سے ٹکرا دی گاڑی میں 6دہشت گردوں سمیت سات کلاشنکوف بھاری تعداد میں گولیاں‘چہرے کو ڈھکنے والے ماسک اور کمانڈو جیکٹس دستا نے وغیرہ بھی شامل ہیں لیویز فورس نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر دہشت گردی کے ایک بڑے واقعے سے ملک کو بچا لیاڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی اور اسسٹنٹ کمشنر نداکاظمی نے لیویز فورس کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے کام کو سراہا اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر نے لیویز فورس کو شاندار پرفارمنس پر انعامات دینے کا اعلان بھی کیا۔