وزیراعلیٰ کا ایشیئن پالیمنٹری اسمبلی کے مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ

  • October 30, 2018, 11:33 pm
  • National News
  • 45 Views

گوادر(خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے ایشےئن پارلمینٹری اسمبلی کے مندوبین کے اعزاز میں گوادر پورٹ پر عشائیہ کا اہتمام کیاگیا ۔ قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی 26ممالک کے 100سے زائد مندوبین ، صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی،سنیٹروں چیف سیکرٹری بلوچستان، گوادر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے عشائیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر بلوچستان کی تہذیب و ثقافت اور لوک موسیقی پر مشتمل پروگرام بھی پیش کیاگیا۔ مندوبین کی جانب سے گوادر میں ان کے قیام کے دوران روایتی مہمان نوازی پر بلوچستان کے عوام، وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کا شکریہ اداکیاگیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے عشائیہ میں پہنچنے پر تمام مہمانوں کا فرداً فرداً استقبال کیا۔