عدم برداشت کے معاشرے پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں ، ایچ ڈی پی

  • November 1, 2018, 12:22 am
  • National News
  • 67 Views

کوئٹہ (پ ر )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی معاشرے اور ملک کی ترقی کیلئے برداشت بردباری اور مثبت سوچ کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت اور منفی طرز عمل کی سیاست نے اس وقت تک ملک پر جس طرح کے اثرات مرتب کر رکھے ہیں اسکی وجہ سے احترام،رواداری اور بھائی چارگی کا خاتمہ ہوتا جا رہاہے ،بیان میں کہا گیا کہ سیاسی جماعیتں،سیاسی کارکن اور معاشرے کے روشن فکر طبقے،طلبا،دانشور،صحافی اور تمام طبقات مل کر عد م بر ادشت کے رویے کے خلاف مہم چلا کر ایسی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں، جو انتہا پسند قوم پرستی اور مذہبی تنگ نظری کے رجحانات کو فروغ دے کر سماج میں انتشار پھیلانے کاباعث بنتے ہیں اس وقت بلوچستان میں چند سیاسی جماعتیں عوام کی فلاح اور معاشرے میں برداشت کے فروغ کیلئے کام رہی ہیں جو سمجھتی ہیں کہ اس وقت صوبے کی پسماندگی کے زمہ داروں میں جہاں کرپشن اقرباپروری اور بد عنوانی کا کردار رہا ہے وہی عدم برداشت بھی ایک ایسی بڑی وجہ ہے جسکی وجہ سے صوبہ ترقی کے عمل میں کافی پیچھے رہا ہے، بیان میں کہا گیا کہ برداشت اور رواداری کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہیں کہ پرائمری سطح کے نصاب تعلیم سے لیکرسیکنڈری اسکول کی سطح تک قومی،مذہبی اور معاشرتی برداشت کے فروغ کے سلسلے میں نصاب ترتیب دیکر بڑھانے کا سلسلہ اگرشروع کیا جائے تو ممکن ہیں کہ اس عمل کے زریعے مستقبل میں اچھے نتائج نکلیں اور آنے والی نسلوں کو ایک بہترشروعات میسر ہوسکے۔