حکومت اخبارات کے اشتہارات بحال کرے ، آغا حسن بلوچ

  • November 1, 2018, 12:23 am
  • National News
  • 58 Views

اسلام آباد (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے بلوچستان حکومت کی جانب سے اخبارات کے اشتہارات کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جو کہ دہائیوں سے مشکلات سے دوچار ہے جہاں نہ صنعتیں نہ ہی روزگار کے مواقع ہیں زراعت ‘ ماہی گیری ‘ گلہ بانی کا شعبہ بھی طویل خشک سالی کے باعث تباہ ہو چکا ہے اخباری صنعت ہی واحد ذریعہ ہے جہاں ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے مگر صوبائی حکومت قائم ہونے کے بعد بلوچستانی اخبارات کے اشتہارات غیر اعلانیہ طور پر بند کر دیئے گئے ہیں جو کہ بلوچستان کے پڑھے لکھے طبقے کے ساتھ ظلم ہے صوبائی حکومت اشتہارات کی بندش سے قبل یہ تو دیکھے کہ محکمہ اطلاعات کے فنڈز سے بلوچستان کے اخبارات کو کتنا مل تھا فنڈز کا بڑا حصہ پہلے سے دیگر صوبوں کے اخبارات میں مال غنیمت سمجھ کر بانٹا جا رہا ہے اور نصف بجٹ سے بھی کم حصہ بلوچستان کے اخبارات کے حصے میں آتا ہے جس سے 25فیصد جرائد اور باقی بلوچستان کے اخبارات کو ملتا تھا وہ بھی بند کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اخبارات کی ترقی و ترویج اور مقامی اخبارات کو ان کا حق دلانا ہمارے انتخابی منشور کا حصہ ہے جس پر عملدرآمد کرائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی اخبارات کو ان کا جائز حق دے تاکہ بلوچستان سے شائع ہونے والے اخبارات بھی ملک کے دیگر اخبارات کے برابر آ سکیں انہوں نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے ہر طبقہ فکر کے ساتھ ہونے والے مظالم کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی اخباری صنعت سے وابستہ افراد اس مشکل کی گھڑی میں اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں بی این پی صوبائی اور قومی سطح پر اخبارات کی ترقی و ترویج کیلئے جہد کرتی رہے گی۔