موجودہ حکومت نے بلوچستان میں امن بحال کرادیا، طور اتمانخیل

  • November 1, 2018, 12:23 am
  • National News
  • 61 Views

کوئٹہ(پ ر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمدخان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبے میں امن وامان قائم کر کے پڑوسی ممالک کے لئے تجارت کے راستے کھول دیئے ماضی میں آئے روز صوبے بھر میں ٹارگٹ کلنگ اغواء برائے تاوان کی وارداتیں ہو تی تھیں جس کے باعث صوبے میں کاروبار کرنے والے یہاں سے تجارت کر کے دوسرے صوبے میں چلے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملنے والے وفود سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں صوبے بھر میں امن وامان کے مخدوش صورتحال کے باعث یہاں سے کاروباری حضرات تجارت کر کے دوسرے صوبے میں چلے گئے ہیں موجودہ صوبائی حکومت کی کاوشوں سے صوبے بھر میں امن وامان قائم ہوا ہے جس سے نہ صرف دوسرے صوبوں بلکہ پڑوسی ممالک سے بھی کاروبار کرنے کے غرض سے آنیوالوں کے لئے تجارت کے راستے کھول دیئے گئے ہیں پہلے صوبے بھر میں اغواء برائے تاوان ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کے باعث صوبے میں کاروبار ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا تھاموجودہ حکومت نے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں دن رات محنت کر کے صوبے میں امن وامان بحال کر دیئے انہوں نے کہا کہ صنعت وتجارت کے محکمہ کو ماضی کے ادوار میں پس پشت ڈال کر صوبے کے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا گیا تھا مگر اب اس محکمہ کو فعال کر کے صوبے کے تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھر پور کوششیں کرینگے ۔