گوادر ،دہشتگردوں کی فائرنگ 5مزدور جاں بحق دوزخمی ،آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

  • November 1, 2018, 12:23 am
  • National News
  • 87 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے گوادر میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق دو زخمی ہو گئے کوہلو میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے صوبائی وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اطلاعات کے مطابق گوادر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی گنز کے مقام پر ایک ہاؤسنگ اسکیم میں نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پانچ مزدورنعیم احمد، زین اللہ، محمد شکور، ارشاد علی اور عبدالحمید موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں سے دو کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے جبکہ دو مزدور زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے گوادر میں مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر گوادر سے رپورٹ طلب کر لی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کر دی گئی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات کی ہر فورم پر مذمت کریں گے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائی جائے گی ۔دریں اثناء بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکہ 2 افراد زخمی لیویز کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو تحصیل کاہان لکڑ وڈھ میں بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی انتظامیہ کر رہی ہے ۔فرنٹیئر کور بلوچستان کا آپریشن ردالفساد کے تحت مستونگ کے علاقے ا سپلنجی اور قلعہ عبداللہ کے علاقے دولنگی میں کاروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے ۔ترجمان ایف سی کے مطا بق گزشتہ روز فرنٹیئرکوربلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پرمستونگ کے علاقے ا سپلنجی میں کارروائی عمل میں لائی جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔برآمد شدہ اسلحہ میں 1عدد مارٹر ایکسریز،26عدد82مارٹر گولے بمعہ کارڈز، 28عددمارٹر فیوزاور165عددایکسپولز پیسز شامل ہیں ۔ایک اور کارروائی میں ایف سی بلوچستان نے قلعہ عبداللہ کے علاقے دولنگی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ۔برآمد شدہ اشیاء میں 480کلو گرام منشیات،2عددآر پی جی سیون بم، 5عدد راکٹ میزائل،7 عددآر پی جی سیون ہیٹ بم،2عدد81 مارٹر بم،6عددہینڈگرنیڈ،7عدد آر پی جی سیون فیو ز اور مختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز شامل ہیں۔