پشین، حافظ عبدالرازق قتل کیس ، ملزم زبیر احمد کو سزائے موت کا فیصلہ

  • November 1, 2018, 12:23 am
  • National News
  • 65 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشین منیر احمد مری نے حافظ عبدالرازق قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان زبیر احمد کو سزائے موت، عبیداللہ کو عمر قید اور خلیل احمد کو اسلحے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا جبکہ رفیع اللہ کو باعزت بری کردیا ۔یا د رہے مقتول عبدالرازق چار ماہ قبل گھر سے لاپتہ ہوگیا جبکہ چند روز بعد انکی لاش کلی کربلا بائی پاس کے قریب سے ملی ۔