توہین رسالتؐ کے مجرموں کو نشان عبرت بنان آئین کا تقاضہ ہے ، مولانا ہاشمی

  • November 1, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 74 Views

کوئٹہ (پ ر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ توہین رسالت کے مجرموں کو سزائے موت دینا اور عبرت کا نشان بنانا آئین پاکستان کا تقاضا ہے اس فیصلے سے عوام کے اندر غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و محبت اور عقیدت ہر مسلمان کا اصل سرمایہ ہے اس طرح کے فیصلوں سے عدلیہ کی ساکھ کو بھی سخت نقصان پہنچے گا ۔ اس فیصلے سے حکومت اور عدلیہ کے قد میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا سپریم کو رٹ کا گستاخ رسول آسیہ ملعون کی رہائی کا فیصلہ آئین و شریعت کے منافی اور قانون ناموس رسالت ؐ کا خون ہے ۔ آپﷺکی عز ت و حرمت کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے ، آپ ؐ کے گستاخ کی سزا سرتن سے جدا اسلام کا بنیادی دستور و قانون ہے ۔ملک کے عوام خلاف اسلام کسی فیصلے وقانون کو نہیں مانتے ۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ ملعونہ کی رہائی کے فیصلہ نے مسلمانوں کے دلوں کو لہو لہان کردیا ہے پاکستان کے عاشقان مصطفےٰ ﷺ بہت غم زدہ اور اداس ہیں اور پاکستان کے غیور عوام ،عاشقان مصطفےٰ ﷺ یہ سوال کررہے ہیں کہ کیا پاکستان اس لئے بنایا گیا تھا کہ یہاں قرآن وسنت کے خلاف فیصلے کئے جائیں گے عوام آسیہ ملعونہ کی رہائی کے خلاف بھرپور احتجاج کرکے اپنے ایمانی جذبہ کا ثبوت دیں ۔ قوم ختم نبوت ؐاور ناموس رسالت ؐ ؐپر کسی قسم کی سودے بازی کی مذمت کرے گی۔ ناموس رسالتؐ کے دشمنوں اور خاگستاخوں کو رہا کر نا اپنی تباہی و بربادی اور خدا کے غذب کو دعوت دینا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے گستاخ رسول آسیہ ملعون کی رہائی کا فیصلہ قانون ناموس رسالت کا خون ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ختم نبوتؐ اور ناموس رسالت ؐ پر مسلسل حملوں پر حکمرانوں اور اسٹیبلشمنت کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ پاکستانی قوم ہر طرح کے حالات کو برداشت کر سکتی ہے لیکن نبی مہربان ﷺ کی شان میں گستاخی اور ختم نبوت پر کسی قسم کی سودے بازی کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان یہودیوں کے ایجنڈوں اور غیر ملکی دباؤ کے سا منے جھکنے کی بجائے غیر ت ایمانی کا مظاہر ہ کریں۔ سپریم کورٹ کا گستاخ رسول کو رہا کرنے کا فیصلہ ٹھیک اس دن کیا گیا ہے جس دن غازی علم دین شہید کا یوم شہادت ہے ۔ اس دن کیے گئے فیصلے سے حکمرانوں اور ججز کی ذہینیت سامنے آ گئی ہے۔ مغربی ایجنڈے کو تکمیل دینے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ غازیان و شہداء کا قافلہ رکا نہیں ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کہ گستاخ رسول کی رہائی کے اس فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے آسیہ ملعونہ کو عدالتوں کی طرف سے شواہدہ اور ثبوتوں کی بنیاد پر سزا دی گئی تھی اس سزا پر عمل درآمد کیا جائے ۔ گستاخ رسول کی رہائی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو اس ظلم ودہشت گردی کے خلاف بھر پورآوازاُٹھائی جائیگی۔