حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوس، دھرنوں پر پابندی عائد کردی

  • November 1, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 96 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوس، دھرنوں پر پابندی عائد کردی ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلا میے کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ مسیح کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعدسماج دشمن عناصر ،کالعدم تنظیموں کی جانب سے انسانی جانوں ،عوامی جائیداد کو بھی نقصان پہنچانے کا خدشہ موجود ہے جس سے بلوچستان بھر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کی ریلی،دھرنے، جلوس اور چار یا چار سے زائد افراد کے اجتماع پر سات روز کے لیے پابند ی عائد کردی گئی ہے۔