خوف وہرا س پھیلانے کی اجازت کسی کونہیں دینگے ،گورنر یاسین زئی

  • November 1, 2018, 12:29 am
  • National News
  • 45 Views

کوئٹہ (خ ن )گورنر بلو چستان امان اللہ خان یٰسین زئی بدھ کے روز گوادر کے علاقے گنزکے مقام پر نامعلو م دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مزدورں کے جاں بحق وزخمی ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاہے کہ دہشت گردی کی ہر قسم قابل مذمت ہے اور ہم کسی صورت معاشرے میں خوف وہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ وقت آن پہنچاہے کہ دہشت گردی اور انتہاوپسندی کے خاتمے کیلئے ہمیں قومی سطح اتحادواتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیاجائے انہوں نے جاں بحق ہونے ہونے مزدوروں کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحیتابی کی دعا کی ہے۔