کرپشن کے نام پر کارروائیاں سیاسی انتقال ہے ، نواب رئیسانی

  • November 1, 2018, 12:29 am
  • National News
  • 100 Views

کوئٹہ (این این آئی) چیف آف سراوا ن رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے نیب کی جانب سے کرپشن کے نام پر کاروائیاں سیاسی انتقام ہے ، نیشنل پارٹی ،مجھے اور نواب ثناء اللہ زہری کو جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے ،یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہی، نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ نیب کی جانب سے حالیہ کرپشن کے خلاف کاروائیاں اور نام نہاد احتساب دراصل سیاسی انتقام اور خوفناک ساز ش ہیں ،نیشنل پارٹی کی قیادت کو نواز شریف اور جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے جبکہ مجھے اور نواب ثناء اللہ زہری کو بھی جمہوریت کے لیے جد وجہد کر نے پرانتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے