بے گناہ محنت کشوں کا قتل قابل مذمت ہے ، بی این پی

  • November 1, 2018, 12:29 am
  • National News
  • 76 Views

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں جیونی میں مزدور کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بے قصور ‘ نہتے محنت کشوں کی قتل و غارت گری بلوچستان کے مثبت روایت کی منافی اقدام ہے پارٹی نے ہمیشہ ایسے دلخراش واقعات کی مذمت کی ہے بے گناہ انسانوں کا خون بہانا کسی صورت قبول نہیں بیان میں کہا گیا کہ اس واقع میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ انسانوں کا مزید خون نہ بہے ۔