بلوچستان ، حادثات وواقعات میں 2 بچوں سمیت5افرادجاں بحق ،بارکھان میں 2سگے بھائی قتل

  • November 1, 2018, 12:30 am
  • National News
  • 85 Views

کوئٹہ واندرون بلوچستان (ویب ڈیسک)قلعہ عبداللہ ، سنجاوی ، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں مختلف حادثات کے نتیجے میں دو بچوں سمیت5افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی منہ جلیزئی میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو چر وا ہے جاں بحق ہو گئے لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ سنجاوی کے علاقے سنغاڑی میں پہاڑ سے مٹی نکالتے وقت مٹی تودہ گرنے سے گل مقامی شخص کا سات سالہ بچہ زید خان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ11 سالہ بچہ بہاؤ الدین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔دریں اثناء بدھ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹلی مٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے بچی کو ٹکر ماردی جو شدید زخمی ہوگئی جسے بعد میں ہسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی مزید کارروائی لیویز کررہی ہے۔جبکہ بدھ کو بارکھان میں تحصیلدار امام بخش قیصرانی جو اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ اچانک انکی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ،جاں بحق شخص کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی کو ملتان ریفرکردیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔جبکہ بارکھان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق بارکھان کے علاقے رکنی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے محکمہ تعلیم کے سینئر کلرک بابو کرم خان اور اس کے بھائی محمد رمضان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جس کے نتیجے میں دونوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دونوں چل بسے جبکہ ان کے فائرنگ سے زخمی ہونیوالے عمر چنال کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ان کے بھائی خان محمد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مزید کا رروائی کی جار ہی ہے ۔